شہزادہ سلیمان شاہ خلف شہزادہ جلال الدین سدوزئی مدفن میانوالی: زیر نظر تصاویر میانوالی شہر کے علاقے گُھنڈ والی وانڈھی قبرستان میں واقع سدوزئی شہزادے سلیمان ولد جلال الدین سدوزئی کی قبر کی ہیں. جسکے قتبے پر یہ تحریر بزبان فارسی درج ہے.... ----------------------------------------------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم شہزادہ سلیمان شاہ خلف شہزادہ جلال الدین سدوزئی کہ از دو مان احمد شاہ ابدالی بود بتاریخ 19/1/27 بمقام میانوالی از عدم بوجوہ آبد بتاریخ 2/8/27 ازین دار فانی بدار القرار قرار گرفت قالو انا للہ وانا الیہ راجعون ----------------------------------------------------------------------------- اس قبر کے بارے میں مزید کوئی مستند معلومات دستیاب نہیں ہوسکی. اگر کسی کے پاس ہیں تو راہنمائی فرمائیں... فی الحال مشاہدہ یہ ہے کہ اس قبر کی اصل تختی امتداد زمانہ کی وجہ سے تباہ ہوگئی جسکے بعد اُس مخدوش تختی سے عبارت نقل کر کے اِس نئی تختی پر منتقل کی گئی ہے یہ چیز موجود تختی کی حالت اور اس پر درج لفظ "میانوالی" کے ہجوں سے اخذ کی جاسکتی ہے کیونک...